دوبارہ لاک ڈائون ،وزیر اعظم عمران خان نے اہم فیصلہ سنا دیا
27 جولائی 2020 (17:40) 2020-07-27

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان نے عید کے موقع پر کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالے قوم سے خصوصی خطاب میں کہاکہ اگرعید اورمحرم کامیابی سے گزرگیا تواس کے بعد ہم ریسٹورنٹس ، شادی ہالز اوراسکول و یونیورسٹیزکھول دیں گے،فی الحال عید کے قریب بڑھتے خطرے کے پیش نظر 10 روز کیلئے لاک ڈائون کا نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔

عمران خان نے کہاکہ پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال سنبھلنے پر اپنی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عوام پر زور دیا ہے کہ عید الاضحیٰ اور محرم الحرام میں احتیاط نہ کی تو وبا دوبارہ پھیل سکتی ہے،وزیراعظم کا وبائی صورتحال سے قوم کو آگاہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سب کو سمجھنا چاہیے کہ کورونا وائرس سے دنیا ابھی سیکھ رہی ہے۔ ابھی تک وبا کے علاج کے لیے ویکسین نہیں آئی۔ آگے بھی چیلنجز ہیں، ہمیں احتیاط کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا خاص کرم ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسزکی تعداد کم ہوئی ہے۔ پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں سے ہے جہاں وبا پر قابو پا لیا گیا ہے۔ گزشتہ تین دن کے دوران پاکستان میں کورونا سے انتہائی کم ہلاکتیں ہوئیں، ہسپتالوں میں بوجھ کافی حدتک کم ہو چکا ہے تاہم ہمیں آئندہ بھی سخت احتیاط کی ضرورت ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا تو ہم پر سخت تنقید کی گئی لیکن پالیسی انتہائی کامیاب رہی، اللہ کا شکر ہے ہمارا فیصلہ درست تھا۔ ہم نے فیصلہ کیا کہ لوگوں کو کورونا اور بھوک سے بھی بچانا ہے۔ آج پاکستان ان چند ملکوں میں سے ہے جہاں وبا پر قابو پا لیا گیا ہے۔ مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے۔


ای پیپر