کینیڈا نے پاکستانی طلبا کو اسٹڈی پرمٹ پروگرام میں شامل کرلیا
27 جولائی 2019 (20:41) 2019-07-27

ٹورنٹو: کینیڈا نے پاکستانی طلبا کیلئے اسٹڈی ویزاآسان کردیا اور پاکستان کو اسٹڈی پرمٹ پروگرام شامل کرلیا ، اس سے پاکستانی اسٹوڈنٹس کم مدت میں اسٹڈی پرمٹ حاصل کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈا میں اعلی تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند پاکستانی طلبا کیلئے خوشخبری آگئی، کینیڈا نے پاکستانی طلباکیلیے اسٹڈی ویزاآسان کردیا۔اب پاکستانی اسٹوڈنٹس کم مدت میں اسٹڈی پرمٹ حاصل کرسکیں گے، ڈائریکٹ اسٹریم پروگرام کے تحت اب یہ اسٹڈی ویزہ حاصل کیا جا سکے گا۔

کینیڈا کے وزیر امیگریشن احمد حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا اسٹڈی پرمٹ پروگرام میں ابتدا میں چین، بھارت ، فلپائن اور ویتنام سے تعلق رکھنے والے طلبا کو شامل تھے، تاہم اب اس فہرست میں پاکستانی طلبا کو بھی شامل کیا گیا ہے۔حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ غیر ملکی طلبا کی جانب سے بڑی تعداد میں موصول ہونے والی درخواستوں پرکیا گیا۔

خیال رہے کینیڈا رقبے کے لحاظ سے دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ملک ہے، یہ براعظم شمالی امریکا کے بڑے حصے پر محیط ہے، بحر اوقیانوس سے لے کر بحر منجمد شمالی تک پھیلا ہوا ہے، کینیڈا کی زمینی سرحدیں امریکا کے ساتھ جنوب اور شمال مغرب کی طرف سے ملتی ہیں۔


ای پیپر