اب وقت آگیا ہے کہ دنیا علاقائی امن کیلئے اپنا کردار ادا کرے :آرمی چیف
27 جولائی 2019 (18:40) 2019-07-27

راولپنڈی :پاک فوج کے سپہ سالار نے پوری دنیا کو پیغام دیتے ہوئے کہا پاکستان استحکام سے دائمی امن کی جانب بڑھ رہا ہے ،اب وقت آگیا ہے کہ دنیا علاقائی امن کیلئے اپنا کردار ادا کرے ۔

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے شمالی وزیرستان اور بلوچستان کے شہد ا اور ان کے اہل خانہ کو سلام پیش کیا اور کہا کہ اپنی جانیں قربان کرکے وطن کا دفاع کریں گے،مادر وطن کا دفاع اور حفاظت ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا چند ملک دشمن عناصر بلوچستان کے امن کو غیر مستحکم کرناچاہتے ہیں،ہم پاک افغان سرحد کو محفوظ بنا رہے ہیں انشاءاللہ دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دینگے ۔

آرمی چیف نے کہا شہداءاور ان کے لواحقین کو سلام پیش کرتا ہوں ،شکست خوردہ عناصر کی مذموم کوششیں ہمیشہ کی طرح ناکام رہیں گی ،بزدلانہ کاروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے ۔


ای پیپر