آل پارٹیز کانفرنس کا حلف نہ اُٹھانے کے فیصلے کیخلاف بلاول بھٹو زرداری ڈٹ گئے

27 جولائی 2018 (23:21)

کراچی : آل پارٹیز کانفرنس میں شریک جماعتوں کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی الیکشن نتائج کو مسترد کر دیا۔چیف الیکشن کمشنر ناکام رہے فوری استعفیٰ دیں ۔

بلاول کا کہنا تھا شفاف الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری تھی ،فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانے کی ہدایات جاری کیں ہیں ،یہ صاف اور شفاف الیکشن نہیں تھے ،حقائق سامنے لا کر قوم کو آگاہ کرینگے ۔ہم دکھائیں گے اپوزیشن کیا ہوتی ہے ۔

کراچی میں پارٹی رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ یہ فری اینڈ فیئر الیکشن نہیں تھے، ہم جمہوری لوگ ہیں اور اس الیکشن کو مسترد کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے اس لیے الیکشن کو مشکوک کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔


الیکشن کمیشن کے ناکام ہو جانے پر چیف الیکشن کمشنر فوری طور پر مستعفی ہو جائیں۔ سیاسی جماعتوں کو میری تجویز ہے کہ اس وقت پارلیمانی فورم کو نہ چھوڑیں میں پارلیمان میں جا کر اس معاملے کو آگے لے کر جاﺅں گا دیگر جماعتوں کو انتخابی نتائج پر سنجیدہ تحفظات کے باعث ہم ان سے بات کریں گے۔

لیاری میں شکست کے سوال پر بی بی کے بلاول نے کہا کہ لیاری والے میرے لاڈلے ہیں ان کی خدمت کرتے رہیں گے ۔

مزیدخبریں