Source : Yahoo

عمران خان کا جنرل (ر) شجاع پاشا کو حکومت میں اہم ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ
27 جولائی 2018 (20:52) 2018-07-27

اسلام آباد :آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لفٹینٹ جنرل (ر)شجاع پاشا کو تحریک انصاف کی حکومت میں اہم ذمہ داری کا امکان ہے‘کپتان نے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ کو تحریک انصاف کی حکومت میں نیا قومی سلامتی کا مشیر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لفٹینٹ جنرل (ر)شجاع پاشا کو تحریک انصاف کی حکومت میں اہم ذمہ داری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔اس ضمن میں تحریک انصاف کے سربراہ اور متوقع وزیراعظم عمران خان نے انہیں نیا قومی سلامتی کا مشیر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں سابق کمانڈر سدرن کمانڈ لفٹینٹ جنرل (ر)ناصر خان جنجوعہ قومی سلامتی کے مشیر کی ذمہ داری ادا کر رہے تھے ،تاہم نگران حکومت کے ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد وہ اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گئے تھے ۔


ای پیپر