نواز شریف ،مریم نواز کا نا م ای سی ایل میں ڈالنے کا معاملہ عمران خان دیکھیں گے
کیپشن:   Source : Yahoo
27 جولائی 2018 (19:00) 2018-07-27

اسلام آباد :نگران حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کا معاملہ اگلی حکومت پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔نگران وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصرالملک کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کے معاملے کا جائزہ لیا گیا۔ای سی ایل کے معاملے پر قائم کمیٹی نے اپنی رپورٹ وفاقی کابینہ میں پیش کردی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی نے نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل پر ڈالنے یا نکالنے کا معاملہ اگلی حکومت پر چھوڑنے کی سفارش کی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ نگران حکومت نے سابق وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے معاملہ آئندہ حکومت پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پی آئی اے کے سی ای او مشرف رسول کی تقرری کا معاملہ بھی آئندہ حکومت پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس کے علاوہ اجلاس نے نیشنل بینک کے نئے صدر کی تقرری کا معاملہ بھی نئی حکومت پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ ایم کیو ایم کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی منتقلیرپورٹ آئندہ حکومت کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


ای پیپر