عمران خان کو حکومت چلانے کیلئے فوری طور پر کتنے ارب کی ضرورت ؟
27 جولائی 2018 (18:43) 2018-07-27

اسلام آباد:عام انتخابات 2018کے کامیاب انعقاد کے بعد بین الاقوامی جریدے بلوم برگ نے پاکستان کو در پیش مسائل سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں معاشی مسائل عمران خان کا انتظارکر رہے ہیں اور نئی حکومت کو فوری طور پر 10سے 15ارب کی ضرورت پڑے گی جبکہ نئی حکومت کوگرتے ہوئے زرمبادلہ کے ذخائر کو سہارا دینا ہوگا۔بلوم برگ کامزید کہنا تھا کہ پاکستان کے لئے آئی ایم ایف سے مزید قرض لینا مشکل مرحلہ ہو گااور آئی ایم ا یف نئی شرائط بھی عائد کر سکتا ہے جبکہ آئی ایم ایف اپنے اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل درآمدکرائے گاجس سے نجکاری اور ٹیکس نیٹ میں اضافے کا امکان پیدا ہو جائے گا۔


ای پیپر