Source : Yahoo

ہائے میں کیا کر بیٹھا ؟نواز شریف اور عمران خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل
27 جولائی 2018 (18:38) 2018-07-27

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کو سیاست میں آنے کا مشورہ دینے اور انہیں سیاست کرنے کی پیشکش کرنا مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو مہنگا پڑ گیا جس پر یقیناً اب نواز شریف بھی اس دن کو کوس رہے ہوں گے کہ آخر انہوں نے کیوں عمران خان کو سیاست میں آنے کی پیشکش کی۔ عمران خان سیاست میں کیا آئے نواز شریف کی تو سیاست ہی ختم ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر مقبول ہونے والی یہ ویڈیو دراصل 1992 کی ویڈیو ہے۔ اس ویڈیو میں وزیر اعظم نواز شریف اور عمران خان موجود ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے عمران خان کا بطور کرکٹر تعارف کروایا اور عمران خان کے بازو پر ہاتھ رکھتے ہوئے بتایا کہ میں نے عمران خان کو کافی عرصہ قبل سیاست میں آنے کی پیشکش کی تھی لیکن مجھے نہیں معلوم کہ اس نے کیوں انکار کر دیا، نواز شریف نے مزید کہا کہ عمران خان کو سیاست میں آنے کی میری پیشکش ابھی بھی کھلی ہے، عمران خان سیاست میں جب چاہیں آ سکتے ہیں۔

اور پھر ہوا یوں کہ عمران خان نے سیاست میں قدم رکھا ، پاکستان تحریک انصاف کے نام سے اپنی پارٹی بنائی اور اسی دن سے نواز شریف کی سیاست کی الٹی گنتی شروع ہو گئی۔ سوشل میڈیا پر 1992ء کی اس ویڈیو کے مقبول ہونے پر عوام نے تبصرے کرنا شروع کر دئے اور کہا کہ نواز شریف کو کیا علم تھا کہ جس عمران خان کو وہ سیاست میں آنے کی پیشکش کر رہے ہیں ٹھیک 26 سال کے بعد اسی عمران خان کی وجہ سے وہ نہ صرف نااہل ہو کر اپنی وزارت عظمیٰ سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے بلکہ ان کی اپنی سیاست بھی ختم ہو جائے گی۔

نواز شریف یقیناً دل ہی دل میں اس دن کو کوستے ہوں گے جب انہوں نے عمران خان کو سیاست میں آنے کی پیشکش کی تھی۔ عمران خان نے اس وقت تو ان کی پیشکش قبول نہیں کی لیکن سیاست میں قدم رکھنے کے بعد بلا شبہ عمران خان مقبول ترین لیڈر قرار پائے۔ عمران خان کا نام دنیا کے طاقتور ترین لیڈرز کی فہرست میں بھی شامل ہے۔


ای پیپر