عازمین حج کو گرمی سے بچانے کیلئے احتیاطی تدابیر
کیپشن:   Source : Yahoo
27 جولائی 2018 (18:01) 2018-07-27

مکہ مکرمہ:سعودی عرب کی رابطہ کونسل کے ترجمان محمد سعد القرشی نے کہا ہے کہ سعودی شہریوں او رمقیم غیر ملکیوں کو حج کرانےوالے اداروں اور کمپنیوں نے داخلی عازمین کو لو لگنے سے بچانے کیلئے احتیاطی تدابیر کرلیں گئیں ہیں ۔

گزشتہ روز ترجمان سعودی رابطہ کونسل محمد سعد القرشی نے اپنے ایک بیان میں یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ سعودی شہریوں او رمقیم غیر ملکیوں کو حج کرانےوالے اداروں اور کمپنیوں نے داخلی عازمین کو لو لگنے سے بچانے کیلئے احتیاطی تدابیر کرلیں گئیں ہیں‘داخلی معلمین نے امسال شدید درجہ حرارت کے پیش نظر داخلی عازمین کو لو اور دھوپ کی تمازت سے بچانے کیلئے متعدد اقدامات کئے‘مثال کے طور پر داخلی عازمین کو جن 2ہزار خیموں میں ٹھہرایا جائیگا اول تو وہ فائر پروف ہونگے ‘دوم ہر جانب سے فائر پروف جپس بورڈ سے انہیں ڈھک دیا گیا ۔

خیموں کے اندر فضا خوشگوار بنانے کیلئے اسپلٹ لگائے گئے ہیں۔ وزارت خزانہ نے خیموں کو ٹھنڈا کرنے اور رکھنے کیلئے نئے طرز کے اسپلٹ کا بندوبست کیا ہے‘ خیموں کی راہداریوں پر سائبان لگایا گیا ہے‘ یہ کام شہری دفاع کی اجازت سے اس کے قواعد و ضوابط کے عین مطابق انجام دیا گیا۔ علاوہ ازیں داخلی عازمین کو 2لاکھ سے زیادہ چھتریاں بطور تحفہ پیش کی جائیں گی تاکہ دھوپ سے محفوظ رہیں اور حج کے کام آسانی سے انجام دے سکیں۔ داخلی معلمین ان دنوں منی میں انتظامات مکمل کرنے کیلئے 24گھنٹے مصروف ہیں۔


ای پیپر