حکومت سازی کیلئے جہانگیر ترین کا متحدہ سے رابطہ
کیپشن:   Source : Yahoo
27 جولائی 2018 (16:38) 2018-07-27

کراچی :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے عام انتخابات کے نتائج کے بعد متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر خالد مقبول صدیقی سے ٹیلفونک رابطہ کیا ، متحدہ نے حکومت سازی کیلئے مل بیٹھ کر بات کرنے پر آمادگی کا اظہار کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق خالد مقبول صدیقی کا کہناتھا کہ جہانگیر ترین نے فون کر کے ملاقات کی دعوت دی ہے ، تحریک انصاف سے ملاقات کا فیصلہ رابطہ کمیٹی کرے گی ۔خالد مقبول کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو کے دوران جہانگیر نے کہا کہ کراچی میں ہم دونوں کی نمائندگی ہے ،دونوں جماعتوں میں اتفاق ہو اہے کہ مل بیٹھ کر بات کی جاسکتی ہے ۔

خالد مقبول کا کہناتھا کہ جہانگیر ترین سے کہاہے کہ بات چیت کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں ، آپ کو مینڈیٹ ملا ہے تو کراچی کیلئے کام کریں ۔


ای پیپر