سعد رفیق نے این اے 131کو کھلوانے کیلئے درخواست جمع کروا دی
27 جولائی 2018 (15:31) 2018-07-27

لاہور: پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے این اے 131 میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کامیابی کو چیلنج کردیا۔تاہم لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے انتخابات کے نتائج کو چیلنج کرتے ہوئے ریٹرننگ افسرمحمد اختر بھنگو کو درخواست جمع کروا دی ۔

سعد رفیق نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ این اے 131 میں پریزائیڈنگ افسر نے سیکڑوں ووٹ دانستہ مسترد کیے۔ سعد رفیق نے اپنی درخواست میں یہ مطالبہ بھی کیا کہ این اے 131 کی گنتی دوبارہ کی جائے اور مسترد کیے گئے ووٹوں اور گنتی کا عمل مکمل ہونے تک رزلٹ جاری نہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ 25 جولائی کو ہونے والی پولنگ کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے این اے 131 میں انتہائی سخت مقابلے کے بعد خواجہ سعد رفیق کو شکست دے دی تھی۔ عمران خان نے 84313 ووٹ جب کہ خواجہ سعدرفیق نے 83633 ووٹ حاصل کیے۔ گزشتہ روز خواجہ سعد رفیق نے الزام عائد کیا تھا کہ عمران خان نے این اے 131 کا الیکشن 50 کروڑ میں خریدا، ، اندھا دھند پیسہ لٹایا گیا اور ووٹ کی خرید و فروخت کی گئی۔


ای پیپر