Pakistan Schools
27 جنوری 2021 (23:01) 2021-01-27

اسلام آباد : حکومت نے ملک بھر میں یکم فروری سے تمام تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ کردیا، پرائمری اور مڈل کلاسز یکم فروری سے شروع ہوں گی، ملک بھر میں یونیورسٹیز یکم فروری سے کھل جائیں گی ۔ 

 وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس ہوا جس میں دوسرے مرحلے میں تعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلے کی توثیق کی گئی،اس فیصلے کے بعد ملک بھر یکم فروری سے تمام تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوجائیں گی۔

ای سی او سی کے مطابق پرائمری اور مڈل کلاسز یکم فروری سے شروع ہوں گی جبکہ ملک بھر میں یونیورسٹیز یکم فروری سے کھل جائیں گی۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ کراچی، حیدر آباد، لاہور اور پشاور میں ایک دن میں 50 فیصد طلبا کلاسز اٹینڈ کریں گے۔


ای پیپر