School not Opening : LHC
27 جنوری 2021 (22:08) 2021-01-27

عالمی وبا نے جہاں پوری دنیا میں ورطہ حیرت میں ڈالا ہو اہے وہیں سب سے زیادہ نقصان نئی نسل کا ہو رہا ہے جو تعلیمی اداروں سے اس وقت بہت دور ہیں ،عالمی وبا کی وجہ سے جہاں دیگر سیاسی ،سماجی اور کاروباری مراکز کوکھول دیا گیا ہے وہیں ابھی تک پوری دنیا میں تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق انتہائی تشویش پائی جا تی ہے ،ایسی ہی ایک خبر لندن سے دوربارہ آگئی ہے جہاں برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے فروری میں سکول کھولنے کے امکان کو مسترد کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ چند روز بعد فروری میں سکول کھولنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے ،انہوں نے  10 روزہ ہوٹل قرنطینہ اسکیم متعارف کروانے کا اعلان کر دیا، بورس جانسن نے کہا کہ اسکول فروری میں نہیں کھل سکیں گے اور 8 مارچ تک طلبہ اسکول واپس نہیں جا سکیں گے۔

برطانوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر عالمی وبا کو کنٹرول کر لیا گیا اور کیسز میں نمایاں کمی دیکھنے کو ملی تو پھر مارچ میں سکول مرحلہ وار کھولیں گے ۔

انہوں نے غیرملکیوں کے خلاف کریک ڈاون کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نئے قرنطینہ نظام کے تحت ریڈ لسٹ میں موجود 22 ممالک سے آنے والے افراد کو 10 روز کے لیے ہوٹل میں آئیسولیٹ کیا جائے گا۔


ای پیپر