PIA Plan Drop Seen in Malaysia
27 جنوری 2021 (20:33) 2021-01-27

کراچی:ملائیشیا میں پی آئی اے کے طیارے کی ضبطگی کا معاملہ،ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے اور لیزنگ کمپنی کے ساتھ معاملات طے پاگئے۔

  دونوں کی باہمی رضامندی سے ملائیشیا عدالت میں کیس خارج اور طیارہ پی آئی اے کے حوالے کردیا گیا۔ ترجمان پی آئی اے نے مزید کہا کہ پی آئی اے جہاز کو مسافر پرواز پی کے 895 کے طورپر آپریٹ کرکے 29  جنوری کو  اسلام آ باد  واپس لے کر آئے گی۔

طیارہ  واپس لانے کیلئے تمام انتظامات مکمل کئے جا چکے ہیں اور  عملے کو پاکستان سے روانہ کیا جا چکا ہے ۔


ای پیپر