پاکستانی سکواڈ کیلئے ویزے کا معاملہ، آئی سی سی نے بھارت سے جواب مانگ لیا
27 جنوری 2021 (19:26) 2021-01-27

 دبئی: ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ کے لیے بھارت کی جانب سے پاکستانی اسکواڈ کو ویزے دینے کے معاملے پر انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت سے تحریری یقین دہانی مانگ لی۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے دی گئی  تحریری یقین دہانی میں پاکستان اسکواڈ کے تمام ممبرز کو لازمی ویزے جاری کرنا شامل ہے۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی اجلاس میں پی سی بی نے مسئلہ اٹھایا، جس پر آئی سی سی نے بھارت سے تحریری جواب مانگ لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اسکواڈ کے ویزوں اور سیکورٹی کی یقین دہانی نہ کروائی گئی تو ایونٹ خطرے میں پڑ جائے گا۔

 ذرائع نے بتایا کہ آئی سی سی نے بھارتی بورڈ سے ایونٹ کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کی بھی یقین دہانی مانگی ہے۔

خیال رہے کہ اکتوبر اور نومبر 2021 میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا انعقاد بھارت میں ہوگا جو پہلے 2020 میں آسٹریلیا میں کورونا وائرس کے باعث التوا کا شکار ہے۔

آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹوئٹنی ورلڈ 2020 کورونا وائرس کے باعث ملتوی کردیا گیا تھا تاہم بعد ازاں بھارت منتقل کردیا گیا۔


ای پیپر