lahore almi waba cases
27 جنوری 2021 (19:02) 2021-01-27

لاہور میں ایک دفعہ پھر عالمی وبا نے تیزی پکڑ لی ،پنجاب حکومت نے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے لاہور کے 16 علاقوں میں  مائیکرو سمارٹ لاک ڈائون لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے لاہور کے 16 علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈائون لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے ،جس میں جوہر ٹاؤن کا بی بلاک، سیکٹر اے ون، ٹاؤن شپ، سٹریٹ بی ایڈن سٹی، 21 اے امجد خورشید روڑ کینٹ اور سٹریٹ 4 عسکری ٹین میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگے گا۔

سٹریٹ 55 ای بلاک ڈی ایچ اے فیز ون، سٹریٹ 35 ڈی ایچ اے فیز تھری میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگے گا۔ 90 بی جی او آر تھری نزد فاطمہ میموریل ہسپتال، سیکٹر بی ہائیٹس عسکری الیون میں مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔

اس کے علاوہ سٹریٹ 38 عسکری الیون، رضا بلاک، رچنا بلاک، کریم بلاک، نیو مسلم ٹاؤن، سٹریٹ 37 مجاہد آباد کو مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کے تحت بند کیا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ نے ہیلتھ اور پولیس کو الرٹ رہنے کے لیے مراسلہ بھیج ارسال کر دیا ہے۔


ای پیپر