مریم نواز کا بختاور بھٹو زرداری کی شادی کے لئے نیک تمناؤں کا پیغام
27 جنوری 2021 (18:53) 2021-01-27

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کی بیٹی بختاوربھٹو زرداری کی شادی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اللہ کرے کہ ان کی شروع کی جانے والی نئی زندگی خوشگوار ہو ـ میں اس کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہوں ـ

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران اس سوال کے جواب میں کہا کہ کیا انہیں بختاور بھٹو زرداری کی 30 جنوری کو ہونے والی شادی میں شرکت کے لئے مدعو کیا گیا ہے ـ مریم نواز اس سوال کو بختاور کے لئے نیک تمناؤں کی دعاؤں میں گول کرگئیں ـ


ای پیپر