Prince Fahad Entry in Pakistan
27 جنوری 2021 (18:29) 2021-01-27

چاغی:گورنر تبوک پرنس فہد بن سلطان بن عبد العزیز السعود شکار کھیلنے کے لئے دالبندین پہنچ گئے، گورنر تبوک پرنس فہد بن سلطان اپنی خصوصی طیارے کے ذریعے دالبندین اہر پورٹ پہنچے دالبندین اہر پورٹ پر گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی سعودی سفیر نواف المالکی نے انکا استقبال کیا اور پولیس کا چاق و چوبند دستے نے انھیں سلامی پیش کی ۔

مختصر ملاقات کے بعد سخت سیکورٹی کے ایصار میں اپنی شکار گاہ کی جانب روانہ ہوگئے گورنر تبوک پرنس فہد بن سلطان بن عبد العزیز السعود ہر سال دسمبر یا جنوری کے مہینے میں تلور کا شکار کھیلنے کے لیئے دالبندین آتے ہیں بیس سے پچیس دن قیام کرنے کے بعد واپس چلے جاتے ہیں۔

 گورنر تبوک پرنس فہد کی آمد پر دالبندین میں پولیس اور لیویز نے سخت سیکورٹی کا اہتمام کیا تھا ۔


ای پیپر