Marryam Nawaz Big Announcement about LongMarch
27 جنوری 2021 (17:24) 2021-01-27

لاہور :پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایک دن دو دھ کا دودھ پانی کا پانی ہوگا ،سب سے بڑی قبضہ مافیا یہ جعلی حکومت ہے ،انتقام میں اندھا ہو کر عدالتی حکم کی دھجیاں اڑائی گئیں،کھوکھربرادران  پر دباؤ  ڈالنے کی کوشش کی گئی ،لانگ مارچ پر مکمل اتفاق ہے ،پیپلزپارٹی کی طرف سے پیش کی گئی ان ہائوس تبدیلی والی بات بھی سنی ہے ،پیپلزپارٹی سے کہا کہ وہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے پی ڈی ایم میں اپنا موقف پیش کریں ۔

مریم نواز نے کہا کھو کھربرادران کیخلاف کاروائی عمران خان ذاتی طور پر آپریشن کی مانیٹرنگ کررہے تھے ،کھوکھربرادران کو ن لیگ چھوڑنے کا کہا گیا ،انتقام کا نشانہ بنایا ،کھوکھربرادران کے گھروں پر آدھی رات کو دھاوا بولا گیا ،انہوں نے کہا حکومت کی انتقامی کارروائی کی مذمت کرتی ہوں،مسلم لیگ ن نے حکومت کے جبر  کے آگے جھکنے سے انکار کردیا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا نوازشریف کا ساتھ نہ چھوڑنے والوں کو انتقام کا نشانہ بنایاجارہا ہے ،ن لیگ کی جڑیں عوام کے اندر ہیں،حکومتی وزرا  کو عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ،آئندہ الیکشن میں کوئی پی ٹی آئی کا ٹکٹ لینے کو تیار نہیں ہوگا ،4سال ہتھکنڈے استعمال کرلیے ،حکومت کچھ حاصل نہیں کرسکی ،ن لیگ پر توجہ دینے کے بجائے اپنی کارکردگی پر توجہ دیں،مریم نواز نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا پی ڈی ایم میں مثالی کوآرڈینیشن ہے ،تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے پی ڈی ایم اجلاس میں بات ہو گی ،مریم نواز نے کہا بلاول بھٹو پی ڈی ایم اجلاس میں اپنی تجویز رکھیں۔

مریم نواز نے براڈ شیٹ پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ براڈ شیٹ نہیں فراڈ شیٹ ہے ،براڈشیٹ کے وقت  عظمت سعید نیب آفسر تھے ،عظمت سعید نے کتنی نیک نامی کمائی ،سب جانتے ہیں،جسٹس عظمت سعید جے آئی ٹی کے بانیوں میں سے ہیں،انہوں نے کہا  عظمت سعید نے ذاتی طور پر ملوث ہو کر جے آئی ٹی بنوائی ،عظمت سعید نے ذاتی پسند  پرمحکموں سےلوگوں کو  بلایا ،عظمت سعید منتخب حکومت کے خلاف سازش کا حصہ تھے ،جسٹس عظمت سعید کو عزت سے کمیٹی سے انکار کردینا چاہیے ،عظمت سعیدشوکت خانم بورڈ کے ممبر ہیں،انہوں نے کہا واجدضیا  کی طرح اب عظمت سعید کو بھی نوازنا ہو گا ،عمران خان کو براڈشیٹ کا حساب دینا ہوگا ۔

مریم نواز نے حکومت کیخلاف طبل جنگ بجاتے ہوئے کہا لانگ مارچ پر مکمل اتفاق رائے ہے ،پیپلزپارٹی کی ان ہاؤس تبدیلی کی بات سنی ہے ،انہوں نے کہا یہ حکومت خود کو 5 سال دینے پر تیار نہیں،حکومت اپنی حرکتوں سے 5 سال پورے نہیں کرے گی ،ن لیگ ان کو شہید بننے کا موقع نہیں دے گی ،ان کو اتنی آسانی سے راہ فرار اختیار کرنے نہیں دیں گے ۔


ای پیپر