Fawad Alam brings up his third Test
27 جنوری 2021 (16:35) 2021-01-27

کراچی ٹیسٹ میں فوا د عالم کی تباہ کن ٹیسٹ سنچری نے کھیل کا پانسا ہی پلٹ دیا ،فواد عالم کے ٹیسٹ کیریئر کی یہ تیسری سنچری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کی طرف سے 220 رنز کے جواب میں پاکستان کی اوپننگ اتنی مضبوط نہ رہی اور ابتدا ہی میں تین کھلاڑی آئوٹ ہوگئے ،ایسے میں فواد عالم نے بہترین اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار سنچری سکور کیا ۔

فواد عالم نے نہ صرف سنچری سکور کیا بلکہ قومی ٹیم کو بڑی تباہی سے بھی بچا لیا ،اگر فواد عالم بھی اچھا کھیل پیش نہ کرتے تو پاکستان کو ہوم گرائونڈ میں بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑ سکتا تھا ،فواد عالم کی بہترین بیٹنگ کی وجہ سے ہی پاکستان کو جنوبی افریقہ پر برتری حاصل ہو ئی ۔


ای پیپر