Breaking News for PMLN
27 جنوری 2021 (15:44) 2021-01-27

 لاہور: وسیم اکرم پلس کا انتہائی اہم سپیل شروع ہو چکا ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب نے دو دن میں ن لیگ کی دو اہم وکٹیں اڑادیں، اپوزیشن کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جار ی رہے گا اور تحریک انصاف اپوزیشن کی پوری ٹیم کو کلین بولڈ کر کے پویلین بھیجے گی۔اپوزیشن کی پتلی حالت دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ تحریک انصاف الیکشن کا میچ بھاری مارجن سے جیتے گی۔

 وزیر اعظم عمران خان کی کوشش ہے کہ سینیٹ الیکشن سے پہلے بکرا منڈی نہ لگے اسی لئے الیکشن شو آف ہینڈ کے ذریعے کروانے کا مطالبہ کیا۔ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ شاہی خاندان کا خاصہ رہا، ان کی ہارس ٹریڈنگ کی گونج چھانگا مانگا سے بلوچستان تک سنائی دیتی تھی۔ ن لیگ کی سیاست عجب کرپشن کی غضب کہانی سے بھری پڑی ہے۔

 کرپشن کی دیگ سے جن جن لوگوں نے کھایا اب ان کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ڈی جی پی آر آفس میں صوبائی وزیر لائیو سٹاک حسنین بہادر دریشک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ سابقہ ادوار میں جانوروں کی افزائش کی بجائے شاہی خاندان اپنی نسل اور ان اکاونٹس کی افزائش کرتا رہا جن کو بچانے کے لیے اس وقت یہ سب لندن یاترا پر ہیں۔ 

پاکستان میں ورلڈ بینک کے ڈائریکٹر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ وزیر اعلٰی عثمان بزدار سے ملاقات میں پانچ اہم شعبوں میں 2ارب ڈالر سرمایہ کاری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔یہ سرمایہ کاری 5Gs شعبوں میں کی جائے گی جن میں گرلز ایجوکیشن، گرین کلین پاکستان اور گورننس سے متعلق منصوبے قابل ذکر ہیں۔ ورلڈ بنک سیاحت، تعلیم اور صحت کے شعبہ میں درپیش مسائل پر قابو پانے کیلئے مدد فراہم کرے گا۔معاون خصوصی نے کہا کہ یوم جمہور یہ کے موقع پربھارت کا مسلم اور سکھ برادری سمیت اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک انتہائی قابل مذمت ہے۔


ای پیپر