Basant festival, Punjab government, CM Punjab, Usman Buzdar, big decision
27 جنوری 2021 (13:56) 2021-01-27

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بسنت پر پابندی پر عملدر آمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

خیال رہے کہ حکومت کو رپورٹ ملی تھی کہ لاہور ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ ، راولپنڈی ، ساہیوال میں فروری کے دوسرے ہفتے میں بسنت منانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیر قانون سے ملاقات میں ہدایت کی کہ پتنگیں ، ڈور بنانے ، بیچنے اور انہیں اڑانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پنجاب بھر میں بسنت منانے پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔ کسی کو بھی پنجاب میں پتنگ بازی کی اجازت نہ دی جائے گی۔ وزیر قانون پنجاب اور وزیراعلیٰ کی ملاقات میں یہ فیصلہ کیا گیا۔

یاد رہے کہ کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے پنجاب حکومت کو بسنت منانے کے حوالے سے کچھ تجاویز پیش کیں تھیں ، جسے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مسترد کرتے ہوئے پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔


ای پیپر