KPK,government,raaj kapoor,ancestral,home,landlord,refused,sell
27 جنوری 2021 (13:38) 2021-01-27

پشاور : خیبر پختوانخواہ حکومت نے بھارتی اداکار راج کپور کے پشاور میں آبائی گھر کو میوزک بنانے کیلئے ڈیڑھ کروڑ روپے قیمت لگائی جبکہ اس علاقے میں آدھا مرلے کی قیمت بھی اس سے زیادہ ہے۔ مالک مکان نے فروخت سے انکار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فلموں کے لیجنڈ اداکار راج کپور کے آبائی گھر کے مالک نے ڈیڑھ کروڑ روپے میں مکان فروخت کرنے سے انکار کرتے ہوئے اسے 2 ارب میں فروخت کرنے کافیصلہ کیا ہے۔خیبر پختونخواہ حکومت نے دلیپ کمار اور راج کپور کے پشاور میں واقعہ آبائی گھروں کو خرید کر میوزیم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔حکومت نے راج کپور کے گھر کی قیمت 1 کروڑ 50 لاکھ 989 روپے مقرر کی تھی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کو دونوں مکانات کی خرید کیلئے 24 ملین کی رقم ادا کر دی گئی ہے۔

راج کپور کے آبائی گھر کے مالک حاجی علی قادر نے مکان کی قیمت ڈیڑھ کروڑ روپے مقرر کرنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس علاقے میں ڈیڑھ کروڑ میں آدھا مرلہ زمین نہیں ملتی اور حکومت ہمیں 6 مرلے کے تاریخی مکان کی ڈیڑھ کروڑ روپے قیمت دے رہی ہے۔


ای پیپر