srinagar,occupied Kashmir,Pakistani flag,Indian army,Independence Day
27 جنوری 2021 (13:06) 2021-01-27

سری نگر :  بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے لال قلعہ پر خالصتان کا پرچم لہرانے کے بعد اب مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کا پرچم لہرا دیا گیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق سری نگر کی جامع مسجد کے دروازے پر پاکستان کا پرچم لہرا دیا گیا اور کشمیریوں نے بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر شدید احتجاج کیا اور پاکستان کے حق میں نعرے بازی کی۔کشمیریوں کی طرف سے اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا۔

مقبوضہ کشمیر میں خاص طور پر سری نگر میں صورتحال بہت کشیدہ ہے اور بھارتی آرمی کی بڑی تعداد نے پورے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور کسی کو بھی احتجاج کرنے اور سڑکوں پر نکلنے کی اجازت نہیں دی جا رہی لیکن اس کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا یوم جمہوریہ ایک سیاہ دن کے طور پر منایا گیا۔

سری نگر کی جامع مسجد کے دروازے پر کشمیری نے پاکستان سے محبت کا ثبوت دیتے ہوئے پرچم لہرا دیا۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بھارتی آرمی اور پولیس موقع پر پہنچ گئی مگر کشمیری وہاں سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ 


ای پیپر