Khubi Ali,sajjad ali,son,new song,uddas,viral,social media
27 جنوری 2021 (12:25) 2021-01-27

لاہور : معروف پاکستانی گلوکار سجاد علی کے بیٹے خوبی علی نے بھی گلوکاری کی  دنیا میں قدم رکھا د یا۔ انہوں نے اپنا پہلا گانا سوشل میڈیا پر شیئر کیا تو اسے مداحوں کی طرف سے بہت پسند کیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سجاد علی کے بیٹے خوبی علی کے گانے نے سوشل میڈیا پر  دھوم مچا دی ہے۔انہوں نے اپناپہلا گانا ’’کیوں اداس پھرتے ہوئے ‘‘ گایا اور یہی گانا اس سے قبل سجاد علی بھی گا چکے ہیں۔ حیران کن طور پر سجاد علی کے بیٹے کی آواز بالکل اپنے والد جیسی ہے اور غور کرنے پر بہت تھوڑا سا فرق محسوس ہوتا ہے۔ 

سجاد علی کی بیٹی ’’ذا علی‘‘ بھی اس سے قبل موسیقی کی دنیا میں قدم رکھ چکی ہیں اور انہوں نے گلوکاری اور موسیقاری میں بڑے اچھے پراجیکٹس شیئر کئے ہیں۔ خوبی علی کے میوزک ویڈیو پر بہت مداحوں کی طرف سے بہت مزیدار تبصرے کئے گئے۔ ایک صارف نے کہا ہے کہ ’’ سارا خاندان ہی چلتے ہوئے ویڈیو بناتا ہے ٗ کیا آپ نے اس کا قانونی حق بھی محفوظ کر لیا ہے۔

یاد رہے کہ سجاد علی پاکستان کے مایہ ناز سنگر ہیں اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے چپلقش کے بعد وہ بیرون ملک چلے گئے تھے اور ان دنوں بھی وہ پاکستان سے باہر قیام پذیر ہیں۔


ای پیپر