Sheikh Rashid, Federal Minister, Broadsheet, Panama, India, secularism, Hinduism,
27 جنوری 2021 (10:59) 2021-01-27

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ براڈشیٹ پاناما 2 بننے جا رہا ہے ، براڈشیٹ آنے والے دنوں میں اہم کیس ہو گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عظمت سعید نے والیم 10 پڑھا ہے ، تحقیقات میں ہر چیز واضح ہو گی تبھی کوئی فیصلہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ جوڈو کراٹے لگے رہتے ہیں ، اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کی کارکردگی آنے والے دنوں میں بہت بہتر ہو گی ، آنے والے دنوں میں مہنگائی بھی کم ہو گی۔

شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن کو حق ہے جب چاہے اسلام آباد آئیں۔ حکومتی ترجمانوں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد مارچ پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ ن لیگ مارچ کے حق میں ہے جبکہ پیپلز پارٹی تحریک عدم اعتماد کی بات کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت کا سیکولرازم ایکسپوز ہوچکا ، ہندوازم کھل کر سامنے آچکا ہے۔ بھارت میں سکھ ، مسلم ، عیسائی سب اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں جیسے حالات ہیں ، پہلے کبھی نہیں ہوئے ، بھارت میں اقلیتیں غیر محفوظ ہیں۔


ای پیپر