Aviv Kochavi,Israel,army chief,attack,iran,america
27 جنوری 2021 (10:21) 2021-01-27

تل ابیب : اسرائیل کے آرمی چیف اویو کوخاوی نے ایران نے دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے اپنا ایٹمی پروگرام رول بیک نہ کیا تو اگلے سال وہ جنگ کیلئے تیار ہو جائے ٗ امریکہ بھی ایران کی مدد کرنے کی کوشش نہ کرے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی آرمی چیف اویو کوخاوی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام ہر صورت ختم ہونا چاہیے اور اس کیلئے ہم نے نئے منصوبے پر تیاری شروع کر دی ہے ۔ اگر ایران نے آئندہ سال تک اپنا جوہری پروگرام ختم نہ کیا تو جنگ کی جائیگی اور ہم نے ایران پر ممکنہ حملے کی تیاری بھی شروع کر دی ہے۔

اویو کوخاوی نے کہا کہ ہم ایران پر دبائو برقرار رکھیں گے کہ وہ اپنا ایٹمی پروگرام کا خاتمہ کرے ۔ ایران کے پاس کسی صورت بھی ایٹم بم بنانے کی صلاحیت نہیں ہونی چاہیے اور ہم امریکہ کی نئی انتظامیہ کوبھی خبردار کرتے ہیں کہ وہ 2015 کی ایران ڈیل میں دوبارہ شامل ہونے کی کوشش نہ کرے۔


ای پیپر