ہم نے ملاقات کا وقت مانگا،ہمیں وزارت سے ہٹا دیا :شہرام تراکئی
27 جنوری 2020 (23:08) 2020-01-27

اسلام آباد:تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق صوبائی وزیر برائے لوکل گورنمنٹ شہرام تراکئی نے کہا ہے کہ ہم نے وزیر اعظم عمران خان سے کہا کہ آپ سے ملنا ہے ، انہوں نے کہا کہ میں آپ کو وقت دونگا لیکن ہمیں وزارتوں سے ہٹا دیا گیا، سی ایم ہاﺅس میں عشائیہ میں ہمیں نہیں بلایا گیا ،ہم محمود خان کے زیادہ پسندیدہ ہیں وہاں کم پسندیدہ لوگوں کو بلایا گیا تھا ،پی ٹی آئی ہماری پارٹی ہے ، تحریک انصاف میں لیڈر صرف عمران خان ہیں باقی سب ایک جیسے ہیں ، ہم انہی کو لیڈر مانتے ہیں ، کے پی کے کی سابقہ حکومت میں بھی ایسے واقعات ہوتے تھے تو ہمیں اسی وقت ہی نکال دینا چاہیے تھا ۔

تحریک انصاف کے وزارت سے برطرف رہنماء شہرام تراکئی نے کہا ہے کہ ہم نے وزیر اعظم عمران خان سے کہا کہ آپ سے ملنا ہے ۔ انہوں نے کہا تھا کہ میں آپ کو وقت دونگا لیکن ہمیں وزارتوں سے ہٹا دیا گیا ۔ سی ایم ہاﺅس میں عشائیہ تھا اس میں ہمیں نہیں بلایا گیا کیونکہ ہم محمود خان کے زیادہ پسندیدہ ہیں وہاں کم پسندیدہ لوگوں کو بلایا گیا تھا ۔ ہم تینوں کے علاوہ سب لوگوں کو بلایا گیا تھا ۔

حکومت کے فیصلے سے لگ رہا ہے کہ ہم تین ایک طرف اور خیبر پختونخوا حکومت ایک طرف ہے میں جانتا ہوں کہ وزیر اعظم کو کیا کہانی سنائی گئی ہے ۔ ہم نے کوئی نیا کام نہیں کیا تھا یہ باتیں پارٹی میں ہوتی رہتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہم تینوں کا موقف سنا جائے ۔ ہم نے پارٹی کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے ، ۔ حیات آباد کھانے کی تقریب میں وزیر اعلیٰ کو ہٹانے کی بات نہیں ہوئی ۔ ہم نے ایم پیز اےز کو صرف یہ کہا کہ اپنے مسئلے خود اٹھائیں ۔

تحریک انصاف ہماری پارٹی ہے ۔ تحریک انصاف میں لیڈر صرف عمران خان ہیں باقی سب ایک جیسے ہیں ۔ ہم انہی کو لیڈر مانتے ہیں ۔ کے پی کے کے سابقہ حکومت میں بھی ایسے واقعات ہوتے تھے تو ہمیں اسی وقت ہی نکال دینا چاہیے تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم تیرہ دفعہ محمودخان کے پاس گئے کہ آپ کے ساتھ چلنے کے لئے تیار ہیں ۔ میری اپنی پارٹی تھی پانچ ایم پیز اور ایک ایم پی اے کے ساتھ تحریک انصاف کے ساتھ شامل ہوا ۔

ضلع ناظم بنا ہم سیدھی سادھی بات کرتے ہیں اور سیدھی بات کرنے والوں کی اکثر پارٹی میں جگہ نہیں ہوتی ۔ اس لئے اپنی پارٹی بنائی غیر مشروط پر تحریک انصاف میں شامل ہوئے کوئی وزارت نہیں مانگی تھی ۔


ای پیپر