نواز شریف کو دل کی پیچیدہ بیماری کی تشخیص
27 جنوری 2020 (22:29) 2020-01-27

لندن: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ چند دنوں میں نوازشریف کو اسپتال میں داخل کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ کارڈیک پی ای ٹی اسکین میں دل کی پیچیدہ بیماری کی تشخیص ہوئی۔ڈاکٹر عدنان کا کہنا تھا کہ چند دنوں میں نوازشریف کو اسپتال میں داخل کیا جائے گا، دل کی شریانوں میں بندش ختم کرنے کے لیے آپریشن کیا جائے گا، کارڈیو ویسکولر ٹیم نے آپریشن کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔


ای پیپر