نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد جاننے کیلئے بے قرار ہیں : فردوس عاشق اعوان
27 جنوری 2020 (20:40) 2020-01-27

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی سندھ آمد پر وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی جانب سے استقبال کرنا سیاسی پختگی اور استحکام کی علامت ہے، سیاسی جماعتوں کی جانب سے عوامی مسائل کے حل سے ملک ترقی کرے گا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا سندھ آمد پر وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی جانب سے استقبال کرنا سیاسی پختگی اور استحکام کی علامت ہے، سیاسی جماعتوں کی جانب سے عوامی مسائل کے حل سے ملک ترقی کرے گا۔ کاروباری برادری نے کاروبارمیں آسانی کیلئے حکومتی اقدامات پر اعتماد کا اظہار کیا ہے،حکومت کاروبار اور غیر ملکی سرمایہ کار کیلئے سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملاقات کی اور وفاقی حکومت کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں میں پیش رفت گفتگو ہوئی، وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ سندھ کو صوبے کا جائزحق دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔پاکستان کی ترقی اور عوامی خوشحالی کے ایجنڈے پر ہم سب ایک ہیں، ہم نے سندھ کو مسائل اور کرپشن سے پاک کرنا ہے،کرپشن کے خاتمے سے ہی ہمارے ادارے بحال ہوں گے، سندھ حکومت بھی اپنے اداروں میں کرپشن کے خاتمے کی اصلاحات لائے اورگڈ گورننس کا ثبوت دے، کرپشن فری ماحول کیلئے پاکستان بھرپور تعاون کرے گی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ کو صوبے کا جائزحق دینے کی یقین دہانی کرائی ہے، عمران خان کا عوام کیلئے کیا گیا ہر وعدہ پورا ہوگا، وزیراعظم کے دورہ ڈیووس میں سابق حکمرانوں سے انتہائی کم اخراجات ہوئے ہیں،بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کیاہے، وزیراعظم کے جرات مندانہ اقدامات کے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں، قوم نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد جاننے کیلئے بے قرار ہے،نوازشریف کی اصل مرض کی تشخیص ضروری ہے،ڈاکٹر عدنان معاونت کریں، ہر رکن پارٹی ڈسپلن کا پابند بنے۔


ای پیپر