مہوش حیات کی شکایت پر وزارت کا ایکشن
27 جنوری 2020 (20:35) 2020-01-27

کراچی: اداکارہ مہوش حیات کی جانب سے کراچی ایئر پورٹ کی حالت زار پر اظہار برہمی پر حکومت پاکستان نے نوٹس لے لیا۔

وزارت اوورسیز اینڈ ہیومن ڈیولپمنٹ ریسورس نے اداکارہ کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ان کی شکایت کا نوٹس لے لیا گیا اور جلد متعلقہ افراد کو نوٹسز جاری کردیے جائیں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ کراچی ایئر پورٹ میں خواتین کے لیے مختص کمرے میں موجود گندگی اور لال بیگ دیکھ کر برہم ہوگئیں تھیں جس کا اظہار انہوں نے اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں کیا تھا۔

مہوش کی ٹویٹ پر بیشتر سوشل میڈیا صارفین اداکارہ کی حمایت کرتے ہوئے سید زلفی بخاری کو ٹیگ کر رہے تھے۔ وائرل ٹوئٹ پر وزات نے بھی اپنا ردعمل دے کر جلد از جلد صفائی کی یقین دہانی کروادی۔


ای پیپر