افغانستان میں تباہ ہونے والے طیارے سے متعلق انتہائی اہم معلومات
27 جنوری 2020 (18:25) 2020-01-27

کابل: افغانستان کے صوبہ غزنی کے ضلع دہ یک میں گر کرتباہ ہونے والے طیارے میں سوار تمام مسافر ہلاک ہونے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں ،برطانوی اخبار کے مطابق دونوں پائلٹس کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ دیگر کی باقیات جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔طیارہ جل کر بری طرح تباہ ہوا ہے اور بظاہر غیر ملکی محسوس ہوتا ہے۔

افغان صوبہ غزنی میں گر کر تباہ ہونے والے مسافر طیارے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں۔افغان ٹی وی کے مطابق تباہ ہونے والے طیارہ ملکی نہیں بلکہ غیر ملکی تھااور اس پر سوار تمام مسافر ہلاک ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ طیارہ افغانستان کے صوبہ غزنی کے ضلع دہ یک میں گر کر تباہ ہوا ہے جہاں طالبان کا کنٹرول ہے۔ ابتدا میں کہا گیا تھا کہ طیارے کا تعلق افغانستان کی قومی فضائی سروس آریانا سے ہے تاہم آریانا کی جانب سے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ تباہ ہونے والے طیارے کا ان کی سروس سے تعلق نہیں ہے۔


ای پیپر