فائل فوٹو

فیصل واوڈا کی نااہلی کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر
27 جنوری 2020 (15:37) 2020-01-27

لاہور: ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نااہلی کے لیے دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ میں وفاقی وزیرفیصل واوڈا کی نااہلی کےلیے متفرق درخواست پر چیف جسٹس مامون رشید شیخ نے ابتدائی سماعت کی۔

درخواست گزار فائق شاہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ فیصل واوڈا نے لائیو ٹی وی شو میں ملکی اداروں پر سنگین سیاسی الزامات لگا کر اپنے حلف سے غداری کی۔

درخواست گزار کے مطابق فیصل واوڈا آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت پارلیمنٹ اور کابینہ کا حصہ نہیں رہ سکتے لہٰذا عدالت انہیں نااہل قرار دینے کا حکم دے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر فیصل واوڈ کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں بھی ایک درخواست دائر کی گئی ہے جسے سماعت کے لیے مقرر کرلیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن میں دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ فیصل واوڈا نے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے جعلی حلف نامہ الیکشن کمیشن میں جمع کرایا، وہ حلف نامہ جمع کراتے وقت امریکی شہری تھی۔


ای پیپر