فائل فوٹو

ہٹائے گئے وزرا گروپنگ میں ملوث تھے: شوکت یوسف زئی
27 جنوری 2020 (12:33) 2020-01-27

پشاور: وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ ہٹائے گئے وزرا گروپنگ میں ملوث تھے۔

جو ایم پی ایز گروپنگ میں ملوث ہیں ان کو بھی شو کاز نوٹس دیا جا رہا ہے، شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ گروپنگ سے پارٹی میں انتشار پھیلتا ہے، وزرا کی کارکردگی مانیٹر ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے 3 وزرا کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے جن میں عاطف خان ، شہرام ترکئی اور شکیل خان شامل ہیں۔ کے پی حکومت کی جانب سے برطرفیوں‌ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

خیبرپختونخوا میں تین اہم وزرا کو عہدوں سے ہٹا ئے جانے پر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ یہ ایکشن پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر لیا گیا۔ اگر پارٹی میں جزا و سزا کا عمل نہ ہو تو ہر کوئی پارٹی کے خلاف بیان بازی کرتا رہے گا۔ یہ دوسروں کیلئے مثال ہے کہ قواعد و ضوابط کا خیال رکھا جائے، ایسے باتوں سے جماعت کا بیانیہ کمزور اور مخالفین کو فائدہ پہنچے گا۔


ای پیپر