فائل فوٹو

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا
27 جنوری 2020 (10:50) 2020-01-27

لاہور: پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے۔

پاکستان سیریز تو جیت چکا ہے لیکن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نمبرون رینکنگ بچانے کے لیے آج فتح درکار ہے۔ بنگلادیش کو کلین سوئپ کرکے ہی پاکستان ٹاپ پوزیشن بچا سکتا ہے۔

آخری میچ کےلیے پاکستان ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔


ای پیپر