فائل فوٹو

شہریت کا متنازعہ بل مودی سرکار کے گلے کی ہڈی بن گیا
27 جنوری 2020 (10:34) 2020-01-27

لندن: شہریت متنازعہ بل مودی سرکار کے گلے کی ہڈی بن گیا، یوم جمہوریہ کے موقعے پر مختلف تنظیموں کے 2000 افراد اپنی ذاتی حیثیت کیلئے لندن کی سڑکوں پر نکل آئے، تاکہ وہ ہندوستان کے مظاہرین کے ساتھ سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاج میں اظہار یکجہتی کیلئے شامل ہوسکیں۔

شہریت متنازعہ بل پر احتجاج بھارت سے نکل کر دنیا میں گرد کرنے لگا، بھارت کے 70 ویں یوم جمہوریہ پر لندن میں ہزاروں افراد نے مودی سرکار کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے سڑکوں کا رخ کیا، ریلی اور مارچ ڈاوننگ اسٹریٹ سے ہندوستانی ہائی کمیشن تک مارچ کیا، مظاہرین کے گروپ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک کھلا خط بھی جاری کیا۔


ای پیپر