فوٹو بشکریہ فیس بک

چھ ماہ میں موجودہ حکومت کا کوئی وعدہ پورا نہیں ہوا: سراج الحق
27 جنوری 2019 (16:19) 2019-01-27

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ موجودہ حکوت نے ایک کروڑ لوگوں کو نوکری دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن چھ ماہ میں موجودہ حکومت کا کوئی وعدہ پورا نہیں ہوا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ پی پی اور ن لیگ کی طرح یہ حکومت بھی وقت گزار رہی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ حکومت چاہتی ہے سانحہ ساہیوال بھول جائیں کیا کوئی ملک دنیا میں ایسا بھی ہے جہاں پہلے قتل کر کے تحقیق کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاون کا واقعہ مسلم لیگ ن کے دور میں ہوا جبکہ کراچی میں ایک ایس پی نے 400 افراد قتل کئے۔


ای پیپر