فوٹو بشکریہ فیس بک

'عثمان بزدار کیخلاف گھٹیا زبان استعمال کرنے والے شہباز شریف اپنے وزیراعلیٰ بننے کی اہلیت بتائیں'
27 جنوری 2019 (15:59) 2019-01-27

میانوالی: جمہوریت احتساب کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتی، مستقبل میں پاکستان کا ہر لیڈر عوام کے سامنے جواب دہ ہوگا۔ وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں حکمرانوں سے ان کے مال کے بارے میں پوچھنے سے جمہوریت خطرے میں نہیں پڑ جاتی۔

میانوالی میں نمل کالج کانووکیشن سے خطاب میں وزاعظم شریف خاندان پر وار کرنا نہ بھولے۔ کہا عثمان بزدار کے خلاف گھٹیا زبان استعمال کرنے والے شہباز شریف اپنے وزیراعلیٰ بننے کی اہلیت بتائیں۔ یہ بھی بتائیں نواز شریف کو سیاست میں کون لایا۔

وزیر اعظم نے دعوی کیا جو سرمایہ کار کرپشن کی وجہ سے ملک چھوڑ کر گئے وہ آج واپس آگئے ہیں۔ ہم اپنی غلطیوں اور سستی کی وجہ سے پیچھے رہ گئے ہیں۔


ای پیپر