فوٹو بشکریہ فیس بک

پابندی لگنے پر سرفراز احمد کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ ہوگیا
27 جنوری 2019 (13:49) 2019-01-27

سرفراز احمد کو جنوبی افریقا کے کھلاڑی کے خلاف نسل پرستانہ جملہ مہنگا پڑ گیا۔ آئی سی سی نے سرفراز احمد پر چار میچز کی پابندی عائد کر دی۔

آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈ سن کہتے ہیں کرکٹ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی پلیئر کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔

آئی سی سی نے سرفراز احمد پر چار میچز کی پابندی لگا دی، ٹیم کے کپتان 2 ون ڈے اور 2 ٹی ٹوئنٹی میچز نہیں کھیل سکیں گے۔ انکی جگہ وکٹ کیپر محمد رضوان نے پُر کی ہے جبکہ قیادت شعیب ملک کے سپرد ہوئی ہے۔

چوتھے ون ڈے میں ٹاس کیلئے آنیوالے شعیب ملک نے سرفراز کے واقعے کو افسوسناک قرار دیا۔ پابندی لگنے کے بعد سرفراز احمد کو وطن واپس بھیجا جائے گا۔

واضح رہے کہ سرفراز احمد نے دوسرے ون ڈے میں میزبان آل راؤنڈر کیخلاف نازیبا جملے کسنے پر کپتان ڈوپلسی اور آل راؤنڈر سے معافی بھی مانگی تھی۔


ای پیپر