فوٹو بشکریہ پی سی بی ٹوئٹر

پاکستان اور جنوبی افریقا ون ڈے سیریز کا چوتھا معرکہ، قومی ٹیم میں بڑی تبدیلی کا امکان
27 جنوری 2019 (11:52) 2019-01-27

پاکستان اور جنوبی افریقا ون ڈے سیریز کا چوتھا معرکہ آج ہو گا، گرین شرٹس کو سیریز برابر کرنے کا چیلنج درپیش ہو گا جبکہ میزبان ٹیم کو دو ایک کی برتری حاصل ہے۔

پاک جنوبی افریقا چوتھا ون ڈے آج جوہانسبرگ میں شیڈول، میزبان ٹیم دو میچز جیت کر دو ایک کی برتری حاصل کر چکی ہے۔ گرین شرٹس کی ایک اور شکست اسے سیریز میں شکست دلا سکتی ہے۔ اہم میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں تبدیلی کا امکان ہے۔

سیریز کے تیسرے ون ڈے میں پاکستان کے 317 رنز کے ٹوٹل اور یقینی جیت پر بارش نے پانی پھیر دیا تھا۔ میزبان پروٹیز نے ڈک ورتھ اینڈ لوئس سسٹم کے تحت 13 رنز سے فتح سمیٹی تھی۔


ای پیپر