فوٹو بشکریہ فیس بک

چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے: محکمہ موسمیات
27 جنوری 2019 (10:13) 2019-01-27

لاہور: محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اور مکران ڈویژن میں مطلع ابرآلود رہنے، قلات، کوئٹہ اور ژوب ڈویژن میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

برفانی ہواؤں کے باعث ملک کے بالائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں، کئی مقامات پر پارہ نقطہ انجماد سے گر گیا، سیاچن میں درجہ حرارت منفی 38، خنجراب منفی 35، ہنزہ منفی 21 اور کالام منفی 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

سرد ترین مقامات میں اسکردو منفی 16، کالام، بگروٹ منفی 11، مالم جبہ منفی 09، قلات منفی 07، ہنزہ، کوئٹہ منفی 05، مری منفی 04، چترال، گلگت۔ راوالاکوٹ، ژوب، منفی 02، اسلام آباد صفر اور لاہور 3 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

پنجاب کے میدانی اور جنوبی علاقے دھند کی لپیٹ میں خانیوال سے ملتان موٹروے ٹریفک کیلئے بند رہی۔ نیشنل ہائی وے پر گاڑیاں رینگ رینگ کر چلتی رہیں۔ کراچی میں بوندا باندی نے خنکی مزید بڑھا دی۔


ای پیپر