fawad chaudhry big Announcement about Senate Election
27 فروری 2021 (20:14) 2021-02-27

 اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین  نے کہاہے  کہ پنجاب کے سینیٹ انتخابات میں نون لیگ نے حکومت کے ساتھ مثبت بات چیت کی،  ان کا   ایجنڈا صرف سیاسی مفادات تک محدود رہتا ہے کہ فلاں کو باہر جانیں دیں ، مقدمات میں ریلیف دیں۔

ہفتے کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین  نے کہا کہ پنجاب کے سینٹ انتخابات میں نون لیگ نے حکومت کے ساتھ مثبت بات چیت کی۔

 مسئلہ یہ ہے کہ ایجنڈا صرف سیاسی مفادات تک محدود رہتا ہے فلاں کو باہر جانیں دیں ، مقدمات میں ریلیف دیں وغیرہ،ہماری خواہش ہے کہ حکومت اور اپوزیشن میں اصلاحات پر بات چیت ہو نہ کہ ذاتی مفادات پر۔


ای پیپر