Shibli Fraz Big Announcement about Nawaz Sharif
27 فروری 2021 (19:41) 2021-02-27

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ حمزہ اور مریم نواز کے بڑوں نے ملک میں کرپشن کے کلچر کو فروغ دے کر قوم کی اخلاقیات تباہ کی،حمزہ شہباز اپنے مفرور تایا جان سے بھی کہیں وطن واپس آجائیں،آپ ابھی ضمانت پر ہیں، باتیں ایسے کررہے ہیں جیسے بری ہو گئے ہوں ۔

ہفتے کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات  نے کہا کہ  ن لیگ نے پاکستان کے عوام کو کنگال کیا اور اپنی جیبیں بھریں،قوم کا پیسہ بے رحمی سے کھانے والے آج ہٹ دھرمی سے کہہ رہے ہیں کہ ان کے خلاف ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی،اپنے دور میں انڈے اور مرغی کا ریٹ فکس کرنے والے آج بڑی بڑی باتیں کر رہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ حمزہ اور مریم نواز کے بڑوں نے ملک میں کرپشن کے کلچر کو فروغ دے کر قوم کی اخلاقیات تباہ کی،حمزہ شہباز اپنے مفرور تایا جان سے کہیں کہ وطن واپس آجائیں،آپ ابھی ضمانت پر ہیں، باتیں ایسے کررہے ہیں جیسے بری ہو گئے ہوں،عدالتی معاملات عدالت میں بتائیں میڈیا کو نہیں ۔


ای پیپر