Supreme Court of Pakistan and Senate Election
27 فروری 2021 (18:49) 2021-02-27

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کے صدارتی ریفرنس پر رائے یکم مارچ بروز پیر کو سنائے گی۔

ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے سے متعلق صدارتی ریفرنس کی فکسیشن سے وکلا کو میسیج کے ذریعے آگاہ کیا گیا۔ صدراتی ریفرنس پر محفوظ کی گئی رائے اوپن کورٹ میں سُنائی جائے گی۔

چیف جسٹس نے 24 جنوری کی سماعت میں کہا تھا اگر آئین کہتا ہے کہ خفیہ ووٹنگ ہوگی تو بات ختم، سپریم کورٹ پارلیمان کا متبادل نہیں، ریاست کے ہر ادارے نے اپنا کام حدود میں رہ کرکرنا ہے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے گذشتہ جمعرات کو سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد رائے محفوظ کرلی تھی۔

صدر مملکت نے یہ ریفرنس 23 دسمبر 2020 کو سپریم کورٹ میں دائر کیا تھا،چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ نے 4 جنوری کو پہلی سماعت کی، ریفرنس کی کُل 20 سماعتیں ہوئیں۔


ای پیپر