Follow Twitter and Earn Money
27 فروری 2021 (18:35) 2021-02-27

لندن :ٹوئٹر صارفین کیلئے انتہائی اہم خبر سامنے آگئی ،اب مشہور شخصیات کو ٹویٹر پر فالو کرنے کے لیے پیسے دینا پڑیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کے  نئے فیچر کے تحت شوبز سمیت مشہور شخصیات اپنے اکاؤنٹ کو فالو کرنے والوں سے پیسے چارج کرسکتے ہیں۔

 ٹویٹر  کے اس اقدام پر صارفین میمز کے ذریعے  شدید برہمی کا اظہار کر رہے ہیں ،لوگوں کا کہنا ہے کسی کے ٹویٹس دیکھنے کے لیے پیسے نہیں دیں گے ۔

اس فیچر کو  'سپر فالورزکے نام سے ٹویٹر میں شامل کیا جائے گا ۔


ای پیپر