Hamza Shahbaz Big Announcement about PTI
27 فروری 2021 (17:50) 2021-02-27

لاہور :پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور قائد حزب اختلاف پنجاب  حمزہ شہباز نے رہائی کے بعد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس جعلی حکومت کو بنے ہوئے تین سال ہو گئے ہیں اور یہ عوام کے سامنے بُری طر ح بے نقاب ہو چکے ،شریف فیملی کو عمران خان کی انتقامی کاروائیاں کا سامنا ہے ،آج پوری قوم نے اس احتساب کے تماشے کا منطقی انجام دیکھ لیا ہے ۔

مسلم لیگ ن پنجاب کے سینئر رہنما حمزہ شہباز کا کہنا تھا نواز شریف کے سپاہیوں کیخلاف ایک روپے کی کرپشن ثابت نہ ہو سکی ،بدترین انتقام کے باوجود نواز شریف ،شہباز شریف کیخلاف کوئی الزام ثابت نہیں ہوا ،رانا ثنا اللہ کیخلاف کچھ نہ ملا تو ہیروئن کا کیس ڈال دیا گیا ۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ ان کے انتقام کی آگ ٹھنڈے ہونے کا نام نہیں لے رہی ،ن لیگ کی قیادت پر مضروضوں پر مبنی الزامات لگاتے ہیں ،حکمرانوں کو ہمارے خلاف کچھ نہیں ملتا تو مہنگائی کرکے غصہ عوام پر اتارتے ہیں ،صرف تین سالوں میں ہی حکمران پاکستانی قوم کے سامنے بے نقاب ہو گئے ۔

انہوں نے کہا بنی گالا میں بیٹھ کر غریب کی جھونپڑی گرا دینے کا حکم دیا جا تا ہے ،اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے ،عمران خان کا حساب شروع ہو چکا ہے ۔


ای پیپر