BJP in Nepal and Srilanka
27 فروری 2021 (17:13) 2021-02-27

ممبئی :بھارتی ریاست تریپور ہ کے وزیر اعلیٰ  بپلاؤ کمار دیو کے بیان نے امیت شاہ کو بھی اپنے ساتھ گھسیٹ لیا ،بھارتی قیادت کیلئے نئی مشکلات کھڑی کر دیں ،بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ۔

بھارتی ریاست تریپور ہ کے وزیر اعلیٰ نے ایک میٹنگ میں بیٹھے اس بات کا انکشاف کیا کہ بی جے پی حکومت نے کئی ریاستوں میں ایسی حکومتیں قائم کر دی ہیں جہاں آج سے پہلے ہندو راج نہیں تھا انہوں نے امیت شاہ کیساتھ مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ بہت جلد اب نیپال اور سری لنکا میں بھی بے جے پی راج کرے گی ۔

ذرائع کے مطابق کمار دیو کے بیان کے پیچھے درحقیقت امیت شاہ کا ہی ہاتھ تھا ،کمار دیو نے واضح الفاظ میں کہا کہ امت شاہ نے مبینہ طور پر ایک اجلاس میں بھی یہ بیان دیا تھا ،بظاہراگر دیکھا جائے تو یہ امت شاہ کا بیان کوئی چھوٹا بیان نہیں تھا اس وقت سری لنکا اور نیپال میں امت شاہ اور کمار دیو کے بیان کو لے کر نیا ہنگامہ برپا ہو گیا کہ کیسے ایک ملک دوسرے ملک کے سیاسی حالات میں اپنا اثر رسوخ استعمال کر سکتا ہے ۔

واضح رہے وزیر اعلیٰ تریپورہ نے امت شاہ کے اس بیان کو کوڈ کرتے ہوئے کہا تھا کہ بے جے پی حکومت اس وقت دنیا کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے ۔


ای پیپر