سینٹ الیکشن سے قبل ہی وزیر اعظم عمران خان کو بڑا دھچکا 
27 فروری 2021 (15:38) 2021-02-27

اسلام آباد :پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت ایوانوں میں اُس وقت ہلچل مچا دی جب اپنے ایک خطاب میں انہوں نے کہا کہ حکومتی اتحادی ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق کوہاٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت کو سینٹ الیکشن میںٹف ٹائم دینے جا رہے ہیں ،جب سے یوسف رضا گیلانی کو میدان میں اُتار ا ہے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے ،بلاول بھٹو نے کہا ہم ایوان کے اندر بھی اور ایوان کے باہر حکومت کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے ۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے مزید کہاکہ پی ڈی ایم اس نالائق حکومت کا ڈٹ کر مقابلہ کر ے گی ،پاکستان میںآج جو مہنگائی کا طوفان برپا ہے شاید اس سے قبل ہم نے کبھی نہیں دیکھا ،انہوں نے کہا کہ ایوان کے اندرحکومتی اتحادیوں کیساتھ مل کر حکومت کو ٹف ٹائم دینے جا رہے ہیں ،اور عوام کیساتھ مل کر لانگ مارچ کر کے ایوان سے باہر بھی حکومت کو جھنجوڑ یں گے ،اسلام آباد جائینگے اور نا اہل وزیر اعظم کو گھر بھیجیں گے ،دوسری کی کرپشن کا شور مچانے والوں کے آج اپنے بڑے بڑے سکینڈلز سامنے آ رہے ہیں ،بی آر ٹی ملک کا سب سے مہنگا اور کرپشن سے بھر ا پروجیکٹ ہے ،، ٹرانسپرنسی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی حکومت میں کرپشن بڑھی ہے ، نالائق اور نااہل حکمران نے غریب کے حقوق سلب کیے ، پاکستانی عوام جمہوریت اور پی ڈی ایم کےساتھ ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ڈی ایم کے ساتھ مل کر عوام کو نااہل حکومت سے نجات دلائیں گے ، پیپلز پارٹی بہت جلد ملک میں عوامی حکومت کو بحال کرے گی ۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سی پیک کی بنیاد رکھی تھی ، سی پیک کی بنیاد رکھنے کا مقصد یہاں کی عوام کو فائدہ پہنچانا تھا ، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سوچ پسماندہ علاقوں کے عوام کی ترقی و خوشحالی ہے ۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا سے گوادر پورٹ تک پاکستان کی ترقی و خوشحالی چاہتی ہے ، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے ۔ شہید ذوالفقار بھٹو نے عوام کو ان کے ووٹ کا حق دیا ، شہید بے نظیر بھٹو نے عوام کو ان کے حقوق دیئے ۔ شہید بے نظیر عوام کو روزگار دلاتی تھیں ، شہید بے نظیر نے مردوں کے ساتھ خواتین کو بھی روزگار دلایا ۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے گزشتہ دور میں عوام کو بھرپور روزگار دیا تھا ، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 150 فیصد اضافہ کیا تھا ، پاک فوج کے سپاہیوں کی تنخواہوں میں بھی اضافہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے سفر کا آغاز ہے ، آفریدی خاندان کے ساتھ مل کر علاقہ کے عوام کی خدمت کریں گے ۔ پیپلز پارٹی اور یہاں کے عوام کا خاص رشتہ ہے ، پیپلز پارٹی یہاں کے عوام کے مسائل حل کرے گی ۔


ای پیپر