PDM, Long march, PTI government, PM Imran Khan, Maryam Nawaz
27 فروری 2021 (14:56) 2021-02-27

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے لانگ مارچ کی ضرورت ہی پیش نہ آئے ، اب ایک حلقہ کھلا تو پوری حقیقت سامنے آگئی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی سینیٹ کے امیدوار ہیں ، یوسف رضا گیلانی کو رابطے کرنے چاہئیں اور وہ کر بھی رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ارکان کو عوام کے ساتھ کھڑے ہونا چاہئے ، پی ٹی آئی ارکان کو عمران خان کو ووٹ نہیں دینا چاہئے ۔ پی ٹی آئی ارکان کو معلوم ہے نااہل حکومت نے ان کی کارکردگی پر اثر ڈالا ، انہیں بھی اپنے حلقوں میں جا کر جواب دینا ہوتا ہے۔

ن لیگ کی نائب صدر نے مزید کہا کہ اپنے بھائی حمزہ شہباز کو کوٹ لکھپت جیل لینے جا رہی ہوں ، انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز نے 2 سال ناحق جیل کاٹی ، حمزہ شہباز نے ہمت اور حوصلے کے ساتھ لمبا عرصہ جیل کاٹی ، حمزہ شہباز نے بہادری سے جھوٹے کیسز کا سامنا کیا ۔ حمزہ شہباز مسلم لیگ (ن) کا بہت بڑا اثاثہ ہیں ۔

ادھر کوٹ لکھپت جیل کے باہر مسلم لیگ ن کے کارکنان کی بڑی تعداد جمع ہونا شروع ہو گئی ہے۔ لیگی کارکنوں کے حمزہ شہباز کے حق میں نعرے بازی ، لیگی کارکنوں نے حکومت کے خلاف بھی بھرپور نعرے بازی کی۔

دوسری جانب حمزہ شہباز کے اوپر کئی من پھولوں کی پتیاں نچھاور کرنے کے لیے پہنچا دی گئیں ۔ کارکنوں نے حمزہ شہباز کو ویلکم کرنے کے لیے خصوصی شرٹس بھی پہن رکھی ہیں۔


ای پیپر