PDM, cooperation, PTI government, Bilawal, PPP, PML-N, PM Imran Khan
27 فروری 2021 (13:27) 2021-02-27

کوہاٹ: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ڈی ایم کے ساتھ مل کر عوام کو نااہل حکومت سے نجات دلائیں گے ، پیپلز پارٹی بہت جلد ملک میں عوامی حکومت کو بحال کرے گی ۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سی پیک کی بنیاد رکھی تھی ، سی پیک کی بنیاد رکھنے کا مقصد یہاں کی عوام کو فائدہ پہنچانا تھا ، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سوچ پسماندہ علاقوں کے عوام کی ترقی و خوشحالی ہے ۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا سے گوادر پورٹ تک پاکستان کی ترقی و خوشحالی چاہتی ہے ، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے ۔ شہید ذوالفقار بھٹو نے عوام کو ان کے ووٹ کا حق دیا ، شہید بے نظیر بھٹو نے عوام کو ان کے حقوق دیئے ۔ شہید بے نظیر عوام کو روزگار دلاتی تھیں ، شہید بے نظیر نے مردوں کے ساتھ خواتین کو بھی روزگار دلایا ۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے گزشتہ دور میں عوام کو بھرپور روزگار دیا تھا ، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 150 فیصد اضافہ کیا تھا ، پاک فوج کے سپاہیوں کی تنخواہوں میں بھی اضافہ کیا ۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے سفر کا آغاز ہے ، آفریدی خاندان کے ساتھ مل کر علاقہ کے عوام کی خدمت کریں گے ۔ پیپلز پارٹی اور یہاں کے عوام کا خاص رشتہ ہے ، پیپلز پارٹی یہاں کے عوام کے مسائل حل کرے گی ۔

پختونخوا کو خیبرپختونخوا کا نام دے کر یہاں کے عوام کو شناخت دلائی ، پیپلز پارٹی نے یہاں کے عوام کو صوبائی خود مختاری کے حقوق دلائے ۔ یہاں سے جتنی تیل اور گیس نکلی اس کی رائلٹی عوام کا حق ہے ۔


ای پیپر